12 مارچ 2012 - 20:30

افغانستان میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کی ہلاکت پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور منگل کو اس واقعہ کے خلاف جلال آباد میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

ابنا: افغانستان میں لوگوں  نے قندھار میں اُس مقام کا دورہ کرنے والے سرکاری وفد پر حملہ کیا ہے، جہاں ایک امریکی فوجی نے سولہ شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ کابل میں فوجیوں کے ہاتھوں قران کے نسخے جلائے جانے کے بعد افغانستان میں پرتشدد واقعات ہوئے تھے اور اب بھی وہاں امریکہ کے خلاف جذبات برانگیختہ ہیں۔ منگل کی صبح سینکڑوں طالبعلموں نے جلال آباد کے مشرقی علاقے میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ مشتعل طلباء امریکہ اور افغانستان میں تعینات غیرملکی فوجیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ طلباء نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں سنہ 2014 کے بعد امریکی فوجیوں کے ملک میں قیام کے ممکنہ معاہدے پر غور نہ کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ  سعودی عرب، قطر اور خلیجی عرب ممالک کے تعاون سے خطے میں مسلمانوں کے سر پر مسلط ہے اور امریکی فوجی مسلمانوں کے خلاف سنگین جرائم کررہے ہیں اور تمام انسانی اور اخلاقی قوانین کو پامال کررہے ہیں۔.........

/169